نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں گھروں کی قیمت طے کر دی گئی 3اور 5 مرلے کے گھروں کی قیمت کیا ہو گی؟

<span class=" class="avatar avatar-200 wp-user-avatar wp-user-avatar-200 photo avatar-default" />
صفحہ اول
1
0
sample-ad

نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں گھروں کی قیمت طے کر دی گئی۔3مرلے کا گھر 16سے 17 لاکھ میں ملے گا جبکہ 5مرلے کا گھر21لاکھ سے23 لاکھ میں ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسکیم کیلئے5 ارب کی سمری پر دستخط کر دیے۔پہلے مرحلے میں 5 ہزار 480 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں گھروں کی قیمت طے کر دی گئی ہے اور پنجاب ہائوسنگ ٹاسک فورس نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں 3 مرحلے کا گھر 16 سے 17 لاکھ روپے میں اور 5 مرحلے کا گھر 21 سے 23 لاکھ روپے میں ملے گا ۔ ذرائع کے مطابق تمام گھر قرآندازی کے زریعے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 21 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کیلئے پروجیکٹ مینجمینٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے قیام سے سستے گھروں کے منصوبے میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں ، چشتیاں ، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے منصوبوں پر کام آخری مراحل میں ہے جبکہ اگلے مرحلے میں سیالکوٹ اور چنیوٹ میں نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت سستے گھروں کی تعمیر پر کام شروع کیا جائے گا۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کیلئے 5 ارب روپے جاری کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔ اس رقم سے 3 اور 5 مرلے کی کم لاگت والے 5 ہزار 480 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پاکستان ہائوسنگ ٹاسک فورس نے وزیراعظم عمران خان کو گھروں کی تعمیر میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروجیکٹ کے راستے میں حاہل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہائوسنگ پروجیکٹ کا جلد سے جلد آغاز کیا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کیلئے بہت اہم ہے ۔ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے معیشت کا پہیہ چل پڑے گا اور اس پروجیکٹ سے نوجوانوں کو نوکریاں بھی ملیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے غریب عوام کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس پر عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ ابتدائی طور پر جن سات شہروں میں رجسٹریشن شروع کی گئی ہے ان میں وفاقی دارحکومت اسلام آباد ، فیصل آباد ، سکھر ، ڈیرہ اسمعیل خان ، کوئٹہ ، گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں تاہم بعد میں نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کو 19 شہروں تک وسیع کر دیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے اپنے پہلے قوم سے خطاب میں 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تھا اسی ضمن میں کئی غیر ملکی کمپنیوں اور کاروباری حضرات نے حکومت کو مالی اور تعمیری معاملے میں مدد فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.