روک سکو تو روک لو ” این آر او آیا رے “

<span class=" class="avatar avatar-200 wp-user-avatar wp-user-avatar-200 photo avatar-default" />
صفحہ اول
13
0
sample-ad

شریف فیملی کو این آر او مل گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جلد ہی ضمانت پر رہا ہونے والے ہیں اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اب اہم اداروں کیخلاف کسی قسم کے سخت الفاظ استعمال نہیں کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا ایک خاص دوست جب مجھے ملنے آیا تو وہ گنگنا رہا تھا روک سکو تو روک لو ، روک سکو تو روک لو ، این آر او آیا رے ، میرے اصرار کرنے پر اس نے مجھےبتایا کہ میں وزیراعظم عمران خان کو کہہ رہا ہوں کہ روک سکو تو روک لو ، این آر او آیا رے۔

رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دوست سے پوچھا کہ کیا مطلب این آر او آیا رے تو اس نے کہا کہ شریف فیملی کو این آر او مل گیا ہے اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد ہی طبعی بنیادوں پر ضمانت ہو جائے گی اور وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے جایئں گے۔ اسی طرح سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بھی جلد ہی ضمانت ہو جائے گی اور وہ بھی علاج کیلئے بیرون ملک چلے جایئں گے اور کچھ عرصے بعد واپس آ جائیں گے ۔ جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو جیل جانے سے قبل اہم اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی تھیں وہ بھی اب بلکل خاموش رہیں گی اور اہم اداروں کیخلاف کسی قسم کی کوئی بات نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبعی بنیادوں پر سزامعطلی کی درخواست دائر کی جا چکی ہے۔جس میں ان کا موقف ہے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی اور مکمل چیک اپ کیلئے ضمانت دی جائے کیونکہ جیل میں ان کا مناسب چیک اپ نہیں ہو رہا ہے۔جبکہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے دل کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہے اور گردوں کی بیماری میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں نواز شریف کے گردے ناکارہ ہو سکتے ہیں اور ان تمام بیماریوں کا علاج رہائی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.