Siasat24.Com

Urdu News Online Forum
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کیسی رہے گی اور کونسی 2 ٹیمیں ٹورنامنٹ کیلئے فیورٹ ہیں؟ مائیکل ہولڈنگ کی رائے جانئے

ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز فاسٹ باولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ ولڈکپ 2019 میں انگلینڈ اور بھارت فیورٹ ہونگے لیکن پاکستان ٹیم بھی غیر معمولی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دیگر ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ سابق فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس محمد عامر ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری جیسے اچھے فاسٹ باولرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں ۔ سپن باولنگ میں بھی پاکستان کے پاس شاداب خان اور محمد حفیظ جیسے وکٹ ٹیکر باولرز ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسا پلٹ سکتے ہیں ، کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ انہیں آگے بڑھ کر خود لیڈ کرنا چائیے کیونکہ وہ سپن باولنگ کیخلاف اچھا کھیلتے ہیں ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی کپتانی میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمینز ٹرافی 2017 میں آٹھویں پوزیشن کی حیثیت سے شرکت کی تھی اور اپنے پہلے ہی گروپ میچ میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی ، تاہم اس کے بعد پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو عصاب شکن مقابلوں کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ اور میزبان ٹیم انگلینڈ کو با آسانی شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا اور پھر فائنل میچ میں روائتی حریف بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز سے ہرا کر پہلی بار چیمپنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ میں 30 مئی سے 14 جولائی تک ہونے جا رہا ہے ، پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گا جبکہ 3 جون کو قومی ٹیم میزبان انگلینڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی ۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا اور چوتھا میچ 12 جون کو دفاعی چیمپین اسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا ۔ 16 جون کو قومی ٹیم روائتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی جبکہ شائین 23 جون کو جنوبی افریقہ ، 26 جون کو نیوزی لینڈ ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش کا سامنا کریں گے۔ ولڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی اور دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو جبکہ فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Leave comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *.