عمران خان مجھے ملک کی معیشت کنٹریکٹ پر دے دیں ڈالر 120پر لا کر دکھا دوں گا۔ایسی شخصیت نے دعویٰ کر دیا جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مجھے ملک کی معیشت کنٹریکٹ پر دے تو میں ڈالر 120پر لا کر دکھا دوں گا۔سابق وزیر خزانہ جو خود اشتہاری ملزم ہیں نے نجی ٹی وی چینل پر سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر 141 روپے پر پہنچ گیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی جادو کا چراغ نہیں تھا جس سے ہم نے ڈالر کو کنٹرول کیا تھا۔ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے دلیرانہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ 1998ء میں ہماری حکومت ڈالر کو 69سے 52 پر لے آئی تھی حتاکہ اس وقت تمام اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی تھیں کہ ڈالر 100روپے تک چلا جائے گا۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 10جنوری 2017ء کو میاں نواز شریف نے ایکسپورٹرز کو 180 ارب کا پیکج دے دیا تھا اور پھر جب شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے تو انہوں نے مزید 67بلین کا پیکج دیا تھا۔اسی وجہ سے ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں رہا۔


موجودہ حکومت کیساتھ ایسے لوگ موجود ہیں جو ہمارے ملک کے ساتھ سٹہ کھیلتے ہیں ۔یہ وہی لوگ ہیں جو پی ٹی آئی کو الیکشن میں مالی فوائد دیتے رہے ہیں۔ان لوگوں نے ملک کے اربوں ڈالر لوٹ لئے ہیں اور ملک کو مقروض کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت انہی لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف چال چلی گئی ، مجھے اور میرے قائد میاں محمد نواز شریف کو نشانہ بنانے کیلئے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنا ئے گئے۔ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی جدوجہد کر رہے تھے لیکن کچھ لوگوں کو یہ منظور نہیں تھا۔۔مسلم لیگ ن نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کر رہا تھا۔تاریخ ثابت کرے گی کہ ہم ملک کے وفادار تھے۔

Leave comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *.