لاہور ( نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا،کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل ہونگے جبکہ 18اپریل کو ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 23کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔ ان کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15اور 16اپریل کولاہور میں لیا جائے گا جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے حتمی 15کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔جن 23کھلاڑیوں کو پول میں شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان سرفراز احمد۔امام الحق ۔بابر اعظم ۔فخر زمان ۔شعیب ملک۔محمد حفیظ۔حارث سہیل۔محمد رضوان۔محمد نواز۔ عابد علی۔آصف علی۔فہیم اشرف۔شاداب خان۔شان مسعود۔عماد وسیم۔یاسر شاہ۔محمد عامر۔حسن علی۔شاہین شاہ آفریدی ۔جنید خان۔عثمان شنواری۔محمد حسنین اور محمد عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز 30مئی سے انگلینڈ میں ہو گا ۔پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ، تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا،چوتھا میچ 12 جون کو اسٹریلیا،پانچواں میچ 16جون کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔پاکستان 23 جون کو جنوبی افریقہ26جون کو نیوزی لینڈ29جون کو افغانستان اور 5جولائی کواپنے آخری پول میچ میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا۔ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل 9اور 11جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 14جولائی کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here