اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی فضائی میزبان شازیہ ڈیوٹی کے دوران پیرس کے ہوٹل سے فرار ہو کر بیلجیم پہنچ گئی ،انتظامیہ کو استعفیٰ موصول ہو گیا ،تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لانز (پی آئی اے) کی خاتون فضائی میزبان شازیہ جو لاہور سے پیرس کی فلائٹ پر گئی تھی کسی کو بتائے بغیر پیرس کے ہوٹل سے اپنا سامان لے کر بیلجیم کیلئے روانہ ہو گئی۔بیلجیم روانگی سے قبل شازیہ نے نوکری سے استعفیٰ بھی دے دیا۔قومی ایئر لائنز کے سٹاف نے استعفیٰ دیکھ کر اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق ایئر ہوسٹس شازیہ نے سفارش کر کے اپنی ڈیوٹی پیرس جانے والی فلائٹ پر لگوائی تھی۔پی آئی اے کی انتظامیہ نے صورتحال سے واقف ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تحقیقات میں اہم پیش رفت اس وقت ہو گی جب سفارش کرنے والے شخص کا نام سامنے آئے گا جس کے کہنے پر شازیہ کی ڈیوٹی پیرس جانے والی فلائٹ پر لگائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس شازیہ کا تعلق لاہور سے ہے۔

اس واقعے سے قبل بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لانز کا سٹاف ملک کی بدنامی کا باعث بنتا رہا ہے ۔ماضی میں یورپ کے ممالک میں پی آئی اے کے میل اور فی میل فضائی میزبانوں سے ہیروئن اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد ہو چکی ہیں جن پر مقامی قانون کے مطابق مقدمات قائم ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here